• news

پاکپتن: غلہ منڈی کے قریب غیر قانونی تیل ڈپو قائم، بڑے حادثے کا خدشہ

پاکپتن (نامہ نگار) غلہ منڈی کے قر یب غیر قانونی تیل ڈپو قائم، انتظامیہ کی کارروائی صرف لیٹر دو لیٹر تیل فروخت کرنیوالوں تک محدود ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکپتن شہر اور گرد و نواح میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہی بعض پٹرول پمپ قائم ہو گئے ہیں جن پر روزا نہ ہزاروں لیٹر پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ غلہ منڈی کے قر یب انتظا میہ سے جے فارم پر چند ہزار لیٹر ڈیزل سٹور کرنے کی اجازت حا صل کر کے بعض انتظامی افسران کی آشیرباد سے کئی تیل ذخیرہ کر نے کے ڈپو کھل چکے ہیں جن میں لا کھوں لیٹر پٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کیا گیا ہے جہاں سے شہر میںموجود پٹرول پمپوں کو تیل کی سپلا ئی بھی کھلے عام کی جا رہی ہے۔ جن کے پا س حفا ظتی آ لات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں خدانخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں قر یبی آبادیوں، ریلوے سٹیشن اور غلہ منڈی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن