پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی‘ ٹور میچ کل ہوگا
سینٹ لوشیا (اے پی پی) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ثناء میر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ قومی خواتین ٹیم ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف چار ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ گرین شرٹس کل منگل کو دورے کا آغاز ٹور میچ سے کرے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین چار ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 18 اکتوبر، تیسرا 21 اکتوبر جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ چاروں میچز سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹی 20 میچ 29 اکتوبر، دوسرا 31 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔