• news

میڈل گالف ٹورنامنٹ شعیب شمس نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رائل پام ماہانہ میڈل گالف ٹورنامنٹ شعیب شمس نے جیت لیا۔ انہوں نے صفر سے 12 ہینڈی کیپ کیٹگری میں 18 ہول میں مجموعی طور پر 82 گراس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل سعید رنر اپ رہے۔ نیٹ کلاس میں عمیر بٹ پہلے اور ڈاکٹر نصراﷲ رنر اپ رہے۔ 13 سے 18 ہینڈی کیپ کے گراس میں ایم اشرف نے پہلی جبکہ عمران فاروق میاں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ کیٹگری میں کاشف گیلانی نے پہلی اور ثاقب حمید رنر اپ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن