این اے 122 کا اثر‘ خیبر پی کے اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)‘ پی ٹی آئی ارکان کے نعرے
پشاور (نیٹ نیوز) لاہور میں ہونے والے انتخابی معرکے کے اثرات پشاور تک پہنچ گئے‘ خیبر پی کے اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی نعرے بازی نے ایوان کو مچھلی بازار بنا دیا۔ این اے 122 کے انتخابی نتائج نے خیبر پی کے اسمبلی کا ماحول بھی گرما دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ خان نے قائم مقام سپیکر سے بولنے کی اجازت مانگی لیکن انکار پر شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگا دیئے۔ لیگی رکن نے نعرہ لگایا تو پی ٹی آئی ارکان بھی مقابلے پر آ گئے۔ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے اور دونوں جماعتوں کے ارکان کے نعروں کے دوران ایوان مچھلی بازار بنا رہا۔
خیبر پی کے اسمبلی