• news

بے نظیر قتل کیس: وزارت خارجہ مارک سیگل پر جرح کیلئے حتمی تاریخ دے: عدالت

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 میں وزارت خارجہ کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میںاستغاثہ کے گواہ امریکی لابیسٹ صحافی مارک سیگل پر وکلا صفائی کی طرف سے نومبر کے پہلے ہفتے میں وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی جا سکے گی اس پر خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے حکم دیا کہ وزارت خارجہ مارک سیگل سے وکلا صفائی کی جرح کے لئے حتمی تاریخ دے۔ پیر کو استغاثہ کے گواہ انسپکٹر پولیس کاشف ریاض دادی کے انتقال کی وجہ سے جرح کے لئے پیش نہ ہو سکے اور سماعت 14 اکتوبر پر ملتوی کرتے ہوئے دو گواہوں کاشف ریاض اور پنجاب حکومت کی جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے رکن طارق الیاس کیانی کو شہادت کے لئے سمن طلبی جاری کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن