• news

بھارتی حکام سے 35 پاکستانی مسافروں کی واپسی کیلئے کہا ہے: عبدالباسط

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ سے نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر پھنسے 35 پاکستانی مسافروں کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ میں اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں پھنسے پاکستانی مسافروں سے تعاون کر رہے ہیں ان کی نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ سے نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر پھنسے 35 پاکستانی مسافروں کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ میں اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں پھنسے پاکستانی مسافروں سے تعاون کر رہے ہیں ان کی واپسی کے لئے بھارت سے متبادل ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کا کہا ہے۔ عبدالباسط نے مزید کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاملات کو بھارت کی وزارت خارجہ میں اٹھایا ہے۔ مسافروں سے پاکستانی ہائی کمشن تعاون کر رہا ہے اور انہیں خوراک اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ہم نے پاکستانی مسافروں کی واپسی کے لئے بھارتی حکام سے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات کرنے کا بھی کہا ہے واضع رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ سے پاکستان آئے بھارت کے 80 مسافر لاہور میں پھنس گئے تھے۔ جنہیں پاکستانی حکومت نے پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا تھا۔ جس پر بھارتی مسافر پاکستانی حکومت کے بے حد مشکور تھے۔

ای پیپر-دی نیشن