• news

طالبان کی جانب سے جاری ملا عمر کی جوانی کی تصویر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

کابل (این این آئی) افغان طالبان نے اپنے بانی رہنما ملا محمد عمر کی پہلی مرتبہ ایک جوانی کی تصویر جاری کی ہے جو عالمی میڈیا میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ طالبان کی طرف سے جاری کردہ اس تصویر میں جو 1978 ءکی بتائی گئی ہے ملا عمر نے پگڑی باندھ رکھی ہے اور وہ بالکل نوجوان دکھائی دیتے ہیں انہوں نے روایتی واسکٹ بھی پہنی ہوئی ہے۔ سینئر طالبان رہنما نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر اصل میں بلیک اینڈ وائٹ تھی جسے بعد میں کلر تصویر میں تبدیل کیا گیا ہے اس وقت ملا عمر قندھار کے ایک مدرسے میں طالبعلم تھے۔
ملاعمر تازہ تصویر

ای پیپر-دی نیشن