استعفوں کی واپسی، متحدہ نے سپیکر قومی اسمبلی چیئرمین سینٹ کو خطوط لکھ دیئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کے استعفے واپس لینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی و چےئرمےن سےنٹ کو خطوط لکھ دئےے ہےں جن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے ارکان کے استعفے واپس دیے جائیں تاکہ ہم اپنی جماعت کی ان فورمز پر موثر نمائندگی کر سکیں۔ فاروق ستار نے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے ارکان کے استعفے واپس دیے جائیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں اور میرے ساتھیوں نے استعفوں کے ساتھ مستعفی ہونے کی وجوہات تحریر کی تھیں اور اسے ہم نے آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا کیونکہ ہماری کہیں بھی آواز نہیں سنی جا رہی تھی۔خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ بالآخر وزیراعظم نے ہماری آواز سنتے ہوئے وفاقی وزراءپر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے ساتھ ہمارے بامقصد مذاکرات ہوئے۔کمیٹی نے ہماری شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ خط میں فاروق ستار نے استعفوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔