پاکستان سے کسی دہشت گرد کو سرحد پار نہیں کرنے دینگے، سکیورٹی سخت کر دی: ایرانی وزیر داخلہ
تہران (این این آئی) ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر سکورٹی سخت کردی گئی ہے اورکسی بھی دہشت گرد کو سرحد پار نہیں کرنے دیں گے، منشیات سمگلنگ میں ملوث افرادکو بھی نہیں چھوڑیں گے، گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی سرحد سے دراندازی کرنے والے شدت پسندوں کو اب ایران کی سرحد عبور نہیں کرنے دی جائیگی۔ ایرانی پاسداران انقلاب ملک میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔