• news

عوام پیپلزپارٹی، تحریک انصاف سے تنگ آ چکے، ہم سیاسی خلا پُر کرینگے: پرویز مشرف

پنو عاقل (آئی این پی+آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سے تنگ آچکے‘ تحریک انصاف کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں‘ ہمارے پاس مستقبل کا پورا پلان موجود ہے‘ ہم ملک اور عوام کی تقدیر بدل ڈالیں گے۔ وہ پیر کو یہاں پنو عاقل کے گا ؤں حاجی خان چاچڑ میں پارٹی کے جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ سابق صدر نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی خلاء ہے جسے صرف آل پاکستان مسلم لیگ ہی پورا کریگی۔ انہوں نے کہا سندھ کے عوام پیپلز پا رٹی کو پسند نہیں کرتے مگر اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چوائس نہیں، ہمیں سندھ میں ایک طا قتور اور منظم جماعت لانا ہو گی اور ہمیں مسلم لیگ کو منظم اور طا قتور بنانا ہو گا اور اب ہمارا کام ہو گا کہ سندھ میں سیا سی خلاء کو ہم پُر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیم کو یو سی سطح تک لا نا ہو گا اور اس کے لئے یوتھ ونگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضوں کی وجہ سے سامنے آ کر بات نہیں کر سکتا۔ تنظیم سازی کے بعد جلسوں سے خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سے ختم ہو چکی جس کی مثال حالیہ ضمنی الیکشن ہے۔ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو پتہ تک نہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن