• news

بھکھی: امام مسجد اور ساتھی کی بچے سے زیادتی، دونوں گرفتار‘گگومنڈی میں دو افراد نے نیم پاگل لڑکی کو بے آبرو کر دیا

بھکھی+ گگومنڈی (نامہ نگاران) بھکھی میںامام مسجد اور اسکے ساتھی نے حافظ قرآن بچے سے مسجد کی چھت پر جاکر زیادتی کرڈالی، بچے کے شور واویلا کرنے پر چوکی انچارج بھکھی ظہیر الحسن شاہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے حوالات کے میں بند کردیا اور بچے کو میڈیکل لیگل کے لئے ہسپتال روانہ کردیا ہے۔ علی مسجد کے امام عالم اور اسکے ساتھی نے 15سالہ اسامہ کو مرمت کے کام کا بہانہ بناکر چھت پر لے جاکر مبینہ طور پر باری باری اس سے زیادتی کی۔ علاوہ ازیں گگو منڈی میں نیم پاگل لڑکی کو دو افر اد نے بے آ بر و کر دیا۔ چک نمبر 255/E.Bکی رہائشی نیم پاگل 35 سالہ (پ۔ب)گلی میں سے گزر رہی تھی مبینہ طور پر شاہ نواز اور اس کا نامعلوم ساتھی اسے کھیت میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن