• news

اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرے : آل پارٹیز کانفرنس

برمنگھم (وقار ملک) کل جماعتی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی برائے کشمیر برطانیہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے معصوم کشمیریوں کی زندگیوں کی حفاظت اور حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرے۔ نذیر احمد شال نے کہا اقوام متحدہ عالمی طاقتیں چپ سادھے بیٹھی ہیں۔ ان حالات میںتمام کشمیریوں کو متحد ہونا ہو گا تاکہ بھارت کے چنگل سے کشمیریوں کو آزادی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ان کے بنیادی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔ ریاستی تشدد روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ جبری طور پر نوجوانوں اور عام لوگوں کو گرفتار کرکے گمشدگیاں ظاہر کی جا رہی ہیں۔ اجتماعی قبروں کی دریافت ایک لمحہ فکریہ ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی برطانیہ آمد پر زبردست احتجاج اور بریفنگ کی جائے تاکہ بھارتی وزیراعظم کا بین الاقوامی سطح پر چہرہ بے نقاب کیا جائے۔ ادھر برطانےہ مےں کشمےر کے بارے مےں کل جماعتی بےن الاقوامی رابطہ کمےٹی نے لندن مےں اےک کانفرنس کے بعدجاری اعلامےے مےں عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دےا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمےر مےں انسانےت کو بچانے کے لےے اپنے سفارتی ذرائع بروئے کار لائے۔ کشمےر کنسرن برطانےہ کے زےر اہتمام منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفےسر نذےر احمد شال نے شرکاءکو مقبوضہ کشمےر کی تازہ صورتحال پر برےفنگ دی۔ برطانےہ کے رکن پارلےمنٹ خالد محمود نے مسئلہ کشمےر کو اجاگر کرنے کے لےے اسے ہر فورم پر اٹھانے کا عزم ظاہر کےا۔ کانفرنس کے بعد جاری کئے گئے اعلامےے مےں کہا گےاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمےر مےں لوگوںکے جان ومال اوربنےادی حقوق شدےد خطرات سے دوچار ہےں،رےاستی تشددمےں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور قابض فورسز لوگوں کا قتل عام کررہی ہےں۔علاقے مےں آبادی کا تناسب تبدےل ہونے جارہا ہے کےونکہ دفعہ 370 اور آڑٹےکل 35A کو منسوخ کےا جارہا ہے۔ اعلامےے مےں اقوام متحدہ پر زوردےا گےا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمےر مےں جبری گمشدگےوں، بے نام قبروں اور لوگوں کے بنےادی حقوق کی صورتحال کے بارے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے علاقے مےں حقائق جاننے کے لےے اےک ٹےم بھےجے۔اعلامےے مےں تما م فرےقوں کے درمےان مذاکرات کو ےقےنی بنانے کی ضرورت پرزور دےا گےا۔کانفرنس مےں کشمےرےوں کو تنازعے کا بنےادی فرےق تسلےم کرتے ہوئے کسی بھی مذاکراتی عمل مےں انکی شمولےت پر زور دےا گےا ہے۔ کانفرنس نے امرےکہ اور برطانےہ پر زور دےا کہ وہ تعطل کو توڑنے اور مسئلہ کشمےر پر نتےجہ خےز مذاکرات شروع کرنے مےں مدد دےں۔ کانفرنس مےں بھارت کی فرقہ پرست قوتوں کی طرف سے کشمےر کی اقتصادی ناکہ بندی پر شدےد تشوےش ظاہر کی گئی۔ کانفرنس مےں آل جموں وکشمےر مسلم کانفرنس، پاکستان تحرےک انصاف، پاکستان پےپلز پارٹی، مسلم لےگ نواز، تحرےک کشمےر ےورپ، جماعت اسلامی، جمعےت علماءپاکستان، جموں و کشمےرلبرےشن لےگ، کنفےڈرےشن آف سنی مسالک، جموں وکشمےر محاذ رائے شماری، جموں و کشمےر پےپلز پارٹی اور جموں وکشمےر پےپلز نےشنل پارٹی نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن