• news

نیب نے پی پی رہنما علی نواز شاہ کی سزا میں اضافے کےلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی (آئی این پی) نیب نے کرپشن کے الزامات میں گرفتاری کے بعد سزا معطل کئے جانے والے پیپلز پارٹی کے رہنما علی نواز شاہ کی سزا میں اضافے کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔پیر کو نیب کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا علی نواز شاہ کی پانچ سال کی سزا کم ہے، ان کی سزا بڑھائی جائے اوران کی سزا کو بڑھا کر 14سال کی جائے نیب کی طرف سے دستاویزی ثبوت فراہم کئے گئے۔
رجوع کر لیا

ای پیپر-دی نیشن