• news

مشرف آمریت میں نوائے وقت نے تاریخی کردار ادا کیا: جاوید اقبال بٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے کے مصداق 12 اکتوبر 1999ءکو جمہوری‘ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والا جرنیل آج خود کسمپرسی کی حالت میں ہے اور عدالتی پیشی سے بچنے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے لیکن نواز شریف تیسری بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہے۔ مجھے نواز شریف محبت اور مسلم لیگ ن کے حق میں مہم چلانے پر اس وقت کے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے کمپیوٹر انجینئر کی ملازمت سے نکلوایا۔ سعودی عرب بدر کرنے کی کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ مدینہ منورہ میں مقیم مسلم لیگی رہنما و صحافی جاوید اقبال بٹ نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دور میں ”نوائے وقت“ کا کردار تاریخی تھا۔ صرف روزنامہ نوائے وقت نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی خبریں شائع کرتا تھا اور تصاویر بھی‘ جلاوطنی کے وقت مدینہ پہنچنے پر نواز شریف کی پہلی تصویر میں نے بھیجی اور نوائے وقت نے رنگین صفحہ اول پر شائع کی۔ مرحوم مجید نظامی نے ٹیلی فون کر کے خبریں/ تصاویر باقاعدگی سے بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ نوائے وقت کے اشتہار بھی بند کئے گئے تھے۔
جاوید اقبال بٹ

ای پیپر-دی نیشن