• news

اکبر ایس بابر کا عمران خان کےخلاف چند روز میں امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آفس جسٹس میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف آئندہ چند روز میں امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آفس جسٹس میں رٹ دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اکبر ایس بابر نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور این اے 122میںذاتی طورپر علیم خان کو پارٹی ٹکٹ دیا تھا جسے پارٹی کارکنوں نے مسترد کردیا ہے، جسٹس(ر) وجیہ الدین پر مشتمل ٹریبونل نے علیم خان سمیت دیگر 3پارٹی شخصیات جن میں جہانگیر خان ترین، پرویز خٹک اور نادر خان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اکبرایس بابر/رٹ

ای پیپر-دی نیشن