سول ایٹمی معاہدے پر مغرب‘ امریکہ کا پاکستان سے رویہ جانبدارانہ ہے: چیئرمین سینٹ
اسلام آباد (آئی اےن پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سول ایٹمی معاہدے پر مغربی ممالک اور امریکہ پاکستان کیساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کر ر ہے ہےں، پانی کے معاملے پر بھارت پاکستان کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، حکومت کو بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانی چاہیے۔وہ پےر کو نیشنل سنٹر برائے فزکس قائد اعظم یونیورسٹی کے زیر اہتمام 14ویں انٹرنیشنل سمپوزیم ایڈوانس مٹیریل کے افتتاح کے بعد مےڈےاسے گفتگو کر رہے تھے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ بھارت کیساتھ سول ایٹمی معاہدہ کیا گیا لیکن پاکستان کیساتھ معاہدہ نہیں کیا جا رہا، مغربی ممالک اور امریکہ پاکستان کیساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ پاکستان کی قومی قیادت بھارت کی قیادت کے مقابلے میں انتہائی سمجھدار اور ذمہ دار ہے۔
رضاربانی