• news

پی اے سی نے آڈٹ پیروں کی درستگی پر وزارت ریلوے کی بہتر کارکردگی پر کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(این این آئی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹی نے آڈٹ پیروں کی درستگی پر وزارت ریلوے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پیروں کو نمٹا دیا جبکہ سیکرٹری ریلوے پروین آغا نے یقین دلایا ہے کہ وزارتِ ریلوے آئندہ بھی آڈٹ رپورٹ سے متعلقہ معاملات پر خصوصی توجہ دے گی۔ سب کمیٹی کا اجلاس سردار عاشق گوپانگ ایم این اے کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ ریلوے سے متعلقہ 2007-8کی آڈٹ رپورٹ کے تمام آڈٹ اعتراضات دور کرنے پر کمیٹی نے رپورٹ طے کر لی۔ اس موقع پر چیئرمین سب کمیٹی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزارتِ ریلوے نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام آڈٹ پیروں کی درستگی کرلی ہے۔ جس پر کمیٹی وزارتِ ریلوے کی کارکردگی اور افسران کوسراہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن