• news

سٹاک مارکیٹیں تیز سرمایہ کاری 65 ارب 76 کروڑ روپے بڑھ گئی

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33900,34000 اور 34100 کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 65 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 21.29 فیصد کم جبکہ52.15 حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم،سیمنٹ ، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34252 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 340.67 پوائنٹس اضافے سے 34183.85 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہو ،جن میں سے 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں65ارب،76کروڑ26لاکھ 41ہزار 387روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 72کھرب99ارب 50کروڑ 55لاکھ 36ہزار50روپے ہوگئی ۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر78کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس65.54پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5708.24 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل 14لاکھ 46ہزار 400 حصص کا کاروبارہو ا۔

ای پیپر-دی نیشن