ریٹائرڈ افراد کے ماہانہ نیشنل سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں مسلسل کمی
فیصل آباد (آن لائن) وزارت خزانہ کی طرف سے ریٹائرڈ پنشنرز بیوائوں اور ضعیف افراد کے ماہانہ نیشنل سیونگ اکائونٹ سے مسلسل کمی کی وجہ سے کھاتہ دار ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گئے۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران ایک لاکھ ماہانہ منافع 1180 روپے سے کم کر کے 900 روپے کر دیا جبکہ شرح سود کی کمی کی وجہ سے ملک بھر کے ایسے صنعت کار اور بڑے بڑے ایکسپورٹر اور تاجروں کو شرح سود کی کمی کی وجہ سے بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔ آن لائن کے مطابق چند سال قبل ضیعف العمر بیوائوں اور ریٹائرڈ پنشنروں کو نیشنل قومی بچت سکیموں میں ایک لاکھ روپے پر ماہانہ 1500 روپے ملتا تھا۔ اس طرح سالانہ منافع ایک لاکھ روپے پر 18 ہزار روپے ہوتی تھی بعدازاں پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے اس ماہانہ بچت سکیم کی رقم کو کم کرتے ہوئے اسے 1300 روپے کر دیا۔