2014ئ: مختلف ممالک نے ماحول دوست معیشت کے نمو کی طرف قدم اٹھایا: پی ڈبلیو سی
اوسلو (اے پی پی) دنیا کے مختلف ممالک نے 2014 ء کے دوران ماحول دوست معیشت کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے۔ تاہم بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس بات کا انکشاف اکائونٹینسی فرم ’’پی ڈبلیو سی‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ پی ڈبلیو سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتوں نے 2014ء میں ماحول دوست معیشت کے نمو کی طرف قدم اٹھایا اور عالمی اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں کاربن گیسوں کے اخراج میں 2.7 فیصد کمی ہوئی جو کہ گزشتہ سات سال کے دوران کاربن گیسوں کے اخراج میں سب سے زیادہ کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء کے دوران عالمی جی ڈی پی میں 3.2فیصد اضافہ ہوا۔