معیشت کو چلنے دیا جائے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آ گیا: ایس ایم منیر
کراچی(کامرس رپورٹر)ٹی ڈیپ کے سربراہ ایس ایم منیر نے کہاہے کہ قومی معیشت کے پہیے کوچلنے دیاجائے کرپشن کوجڑسے اکھاڑکرپھینکنے کا وقت آچکا ہے ہم نے ایف پی پی سی آئی اور ٹی ڈیپ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کوختم کرکے کرپشن کی سطح ان اداروں میں صفر تک لے آئے ہیں۔ بغیر تصدیق کے دونمبردوائوں کی تشہیر سے ملک میں دوا سازی کی صنعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا تاجر،صنعت کار اورسرمایہ کاروں کے خلاف ٹیکس چوری کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کے بجائے ٹیکس وصولی کے شفاف نظام کورائج کیاجائے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویہ کی امپورٹ ایکسپورٹ کی ٹھوس اور جامع پالیسی کی تشکیل کے لئے ہم حکومت سے تعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔ وزیراعظم اوروزیر خزانہ کوہمیشہ قومی معیشت کوترقی اور خوشحالی سے ہم کنار بنانے کے مفید مشورے دیئے ہیں توانائی کے بحران نے فیصل آبادکی انڈسٹری کو قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔