پاکستان اور قطر میں تجارتی حجم بڑھانے کیلئے مشترکہ منصوبہ سازی ضروری ہے: محمود غزنوی
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے تاجروں کو مشترکہ منصوبہ سازی پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مالامال ہے ، اس کے انفراسٹرکچر، سیاحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں قطر کے تاجروں کے لیے قیمتی مواقع ہیں جن سے انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔