• news

لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نومولود کو چوہے کے کاٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک نے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نومولود کو مبینہ طور پر چوہے کے کاٹنے کے بارے شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ(ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد کو واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن