• news

کامیاب ہو کر علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کام کرینگے: اقبال گجر، اویس ارشد

لاہور (پ ر) یو سی 74 ساندہ کے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین اقبال گجر اور وائس چیئرمین اویس ارشد نے گزشتہ روز ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پہلے بھی عوام نے ووٹ دے کر کامیاب کرایا تھا اور ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ کامیاب ہو کر علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے اس موقع پر چودھری نذیر احمد، مہر نذیر، ملک سہیل اعوان، چوھری اکبر کراکری والے میاں اسلم گوگا، ملک طارق اور میاں ذوالفقار نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن