• news

ختم نبوت کا دفاع کرنا پوری امت مسلمہ پر فرض ہے: مولانا اعظم نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محافظان ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام چوتھی سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس مرکز اہلسنت جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد کی گئی جس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر مولانا اعظم علی نعیمی نے کہا کہ صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خون کے آخری قطرے تک ختم نبوت کا دفاع کریں گے۔ اسلام دین امن ہے دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کا بھی محافظ ہے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قادیانیوں کو دعوت اسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے گزارش کرتا ہوں کہ ختم نبوت کا باب نصاب میں شامل کیا جائے۔ کانفرنس سے جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی، سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، ملغ اسلام مفتی محمد اکمل قادری سابق قادیانی نو مسلم مرزا محمد شمس الدین نے خطاب کیا جبکہ مفتی محمد محب اللہ نوری، علامہ منشاء تابش قصوری، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری سمیت درجنوں علماء نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن