چودھری سرور اور محمود الرشید کی ریاض الحق جج کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
اوکاڑہ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنما چودھری محمد سرور اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید این اے 144 سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں نے ریاض الحق جج اور انکے خاندان کے افراد کو مبارکباد دی۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے ریاض الحق جج کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔