• news

خصوصی عدالت گوجرانوالہ نے الطاف کا اشتہار جاری کر دیا، گرفتار کرکے 20 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اشتہار جاری کرتے ہوئے 20اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج چودھری امتیاز احمد نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف کو ملک اور حساس اداروں کے خلاف تقریر اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمہ میں اشتہار جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو بیس اکتوبر تک گرفتار کر کے عدالت کے رو برو پیش کیا جائے، واضح رہے منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے شہری اظہر نے تھانہ سول لائن میں الطاف کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن