• news

میڈیکل کونسل کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، نیب نے ڈاکٹر عاصم کے متعلق شواہد حاصل کر لیے

اسلا م آباد (وقائع نگار) نیب نے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مار کر ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق اہم شواہد تحویل میں لے لیے۔ ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل کالجز کو غیر قانونی این او سی جاری کرنے سمیت متعدد الزمات کا سامنا ہے منگل کو نیب کراچی کی ایک ٹیم نے پی ایم ڈی سی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد پر چھاپہ مارا ہے۔ تین رکنی ٹیم نے منگل کے روز ڈاکٹر عاصم سے متعلق ساڑھے تین سو دستاویزات کی چھان بین کی۔ دستاویزات زیادہ ہونے کی وجہ سے نیب ٹیم آج بدھ کے روز بھی کام جاری رکھے گی چئیرمین پی ایم ڈی سی اظہر محمود کیانی نے ہدایت کی ہے کہ نیب کو تمام دستاویزات فراہم کی جائیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر میڈیکل کالجز کو غیر قانونی طورپر این او سی جاری کرنے اور کراچی کے میڈیکل کالجز کو مراعات دینے کا الزام ہے ذرائع کے مطابق نیب ڈاکٹر عاصم حسین کے انتہائی قریبی دوست داو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جنید ، اسراء یونیورسٹی کے قادر قاضی، عمر علی خان او پی ایم ڈی سی مینجمنٹ کمیٹی کے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر مسعود حمید کے حوالے سے بھی اہم شواہد تحویل میں لیے ہیں جو سابق مشیر کے معاون بتائے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن