• news

اونچی مسجد بھاٹی گیٹ میں یکم محرم الحرام سے سالانہ دس روزہ نورانی محافل کا آغاز ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اونچی مسجد بھاٹی گیٹ میں حسب سابق اس برس بھی یکم محرم الحرام سے سالانہ دس روزہ نورانی محافل نورانی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سنی ایکشن کمیٹی قاضی مظفر اقبال رضوی نے کہا کہ ان محافل کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کے دلوں میں حُب رسولؐ کے ساتھ اصحاب رسولؐ اور اہلبیت رسولؐ کی عظمت اجاگر کرنا‘ خلفائے راشدینؓ اور شہدائے کربلا بالخصوص حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی اہمیت بیان کرنا ہے۔ اس سلسلہ کی پہلی محفل آج شب منعقد ہوگی جس میں خطیب اعظم گوجرانوالہ مولانا سید فاروق احمد شاہ ’’عظیم پیغمبر کا عظیم انقلاب‘‘ کے موضوع پر خیال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن