• news

کارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران دھکم پیل ایاز صادق زخمی ہونے سے بچ گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) سردار ایاز صادق گزشتہ روز زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ گزشتہ روز وہ شیخ سردار محمد ہسپتال میں کارکنوں سے ملاقاتوں کے بعد واپس جا رہے تھے کہ کارکنوں کی دھکم پیل کے باعث لڑکھڑا گئے تاہم انہیں ان کے ساتھ کھڑے ان کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد علی نے سنبھالا دیا اور وہ گرنے سے بچ گئے۔ سردار ایاز صادق نے نوائے وقت کو بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں صرف دھکم پیل کے باعث ان کا توازن خراب ہو گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن