• news

ترک حکومت آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 340سکول تعمیر کرنے پر رضا مند

مظفرآباد( اے این این)ترک حکومت نے آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 340سکول تعمیر کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ،ہونہار طلبہ کیلئے سکالر شپس مختص ،محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے عملی اقدامات کیلئے وفاق کو خط ارسال کر دیا ،زلزلہ کے دوران خطہ کے 2800 سکول تباہ ہوئے ،1200مکمل ہو گئے ،600پر کام جاری ہے ،340سکولوں کو شمار میں ہی نہیں لایا گیا جس کے باعث ڈیڑھ لاکھ بچے زلزلہ کے دس سال بعد بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،آزادکشمیر کے کل بجٹ کا 33فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے جس میں سے صرف 3.9فیصد ترقیاتی کاموں کیلئے ہے ،ترک حکومت کے نمائندگان سے ملاقات میں انہوں نے سکولوں کی تعمیر کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم راجہ عباس خان نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،راجہ عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے بنیادی تعلیم کو یکسر نظر انداز کر دیاہوا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں یہ شعبہ سرفہرست ہوتاہے ،ان مسائل کے باوجود آزادکشمیر کا شرح خواندگی 76فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن