مسافر کو دل کی تکلیف ‘پی آئی اے طیارے کی کوئٹہ ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
اسلام آباد (اے پی پی) پی آئی اے کی پشاور سے دوبئی جانے والی پرواز پی کے 283 نے میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے م گزشتہ روز کوئٹہ ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سجاد نامی مسافر کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث جہاز کو کوئٹہ اتارنا پڑا۔ جہاز سے مریض کو اتار کر طبی امداد کے لئے بھجوا دیا گیا۔ بعدازاں جہاز کوئٹہ سے دوبئی روانہ ہو گیا۔