• news

تائید‘ تجویز کنندہ وارڈ کا ووٹر نہ ہونے پر مسترد بلدیاتی کاغذات منظور کرنے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندہ کے متعلقہ وارڈز کا ووٹرز نہ ہونے پر مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسروں نے ایسے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جن کے تجویز اور تائید کنندہ اس وارڈ کے ووٹرز نہیں تھے جو قانون کے خلاف ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریٹرننگ افسر اور اپیلیٹ اتھارٹیز لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 12 کو درست طریقے سے نہیں سمجھ سکے۔ تجویز اور تائید کنندہ کے لیے یونین کونسل کا ووٹر ہونا کافی ہے وارڈ کا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن