وزیر داخلہ سے 4 سال ہو گئے بات نہیں ہوئی: وزیر دفاع کی تصدیق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ چودھری نثار سے میری 4,3 سال سے بات چیت نہیں تاہم تعلقات میں دوری ملکی معاملات پر اثرانداز نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا احسن اقبال چھوٹا بھائی ہے ان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں اور شہباز شریف میرے 50 سال پرانے دوست ہیں۔ کیا میں اور وہ ناراض ہو سکتے ہیں؟