2018ء کے انتخابات نادرا نہیں ہماری لسٹوں کے مطابق ہونگے‘ ترجمان الیکشن کمشن‘این اے 122 میں تکنیکی خرابی کے باعث کچھ ووٹ منتقل ہوئے
لاہور (این این آئی) 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات نادرا کی بجائے الیکشن کمشن کی طرف سے مرتب کی جانے والی کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹوں کے مطابق ہوں گے نادرا کے ساتھ پیش رفت جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر کی ترجمان نے بتایا حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 کے ووٹ انتظامی بنیادوں پر ہرگز دوسرے علاقوں میں منتقل نہیں کیے البتہ نادرا کی جانب سے کچھ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کچھ لوگوں کے ووٹ ان کی مستقل رہائش گاہوں پرمنتقل ضرور ہوئے ہیں۔