سعودی عرب اور فرانس کے درمیان 11.4 ارب ڈالر معاہدوں پر دستخط
ریاض (رائٹرز) سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ٹرانپسورٹ، انرجی، ایرو سپیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری 11.4 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم مینوئل والز نے سعودی عرب میں سعودی فرنچ بزنس فورم کا افتتاح کیا۔ فورم میں 200 فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فرانسیسی وزیراعظم نے سعودی عرب کے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ فرانس میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ دریں اثناء سعودی عرب میں چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالرحمن الزمل نے فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پرائیویٹ کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کو بحران نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا سعودی حکومت کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے۔