قائمہ کمیٹی سینٹ کا اجلاس‘ اسلام آباد کو صوبے کا درجہ ینے کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس ہوا۔ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کے سروس ٹربیونل 2013ء کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد کو صوبے کا درجہ دینے کیلئے وزارت قانون و داخلہ سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو صوبے کا درجہ دینے سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے۔ وزارت قانون ضروری ترامیم کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرے۔