لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ کا سیکرٹری دفاع کے نہ آنے پر اظہار برہمی
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں سیکرٹری دفاع کی عدالت میں عدم حاضری اور لاپتہ بھارتی شہری نہال انصاری کیس میں جواب جمع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ و دفاع کی جانب سے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ دہشت گردو ںکے ساتھ روابط رکھنے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کے کاروبار بند کرنے پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا گیا عدالت کو بتایا گیا کہ نہال کے کیس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا تو وہ عدالت کو مطمئن نہ کرسکے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ تین مرتبہ چانسز دئیے گئے ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے نوٹس بھیجے گئے لیکن آپ نے اس معاملے کو لائٹ لیاہے۔ عدالت نے 18دیگر کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو ریفر کر دئیے۔