این ڈی اے کے سکولوں کی فیس
مکرمی! آپ نے دیکھا ہوگا کہ طالب علموں کے والدین نے نجی سکولوں کے سربراہان کے زیادہ فیس وصول کرنے کا ماضی میں بہت احتجاج کیا جس پر گورنمنٹ نے تمام نجی سکولوں کو فیس کم کرنے کا حکم دیا ہے اگر کوئی ایسا نہ کرے گا، گورنمنٹ نہ صرف لائسنس منسوخ کرے گی بلکہ ایسی درس گاہوں کو بند کردے گی۔ ادھر لاہور میں جتنے بھی ایل ڈی اے کے سکول و کالج چل رہے ہیں ان کی فیسیں بھی آسمان سے باتیں کرتی ہیں عام انسانوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ ہم ان کے والدین کی طرف سے استدعا کرتے ہیں کہ گورنمنٹ ایل ڈی اے سکولوں کو بھی حکم دے کہ وہ اپنے سکول/کالج ہائے کی بھی فیسیں کم کریں۔ مہربانی ہوگی۔ (رانا اختر علی، ملتان روڈ لاہور)