• news

پروڈیوسر طارق محمود نے نئی فلم کی ہدایات داؤد بٹ کے حوالے کر دی

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسازو ہدایتکار محمد طارق نے اپنی نئی فلم کی ہدایات داؤد بٹ کے سپرد کر دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فلم ساز و ہدایت کار محمد طارق نے اپنی نئی فلم ’’ماہی وے‘‘ کی ریلیز کے بعد اپنی دوسری ذاتی پروڈکشن کی ہدایت کاری کے لئے ہدایت کار داؤد بٹ کا انتخاب کیا ہے جو اپنی اس نئی فلم کیلئے کہانی کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں۔ محمد طارق کی فلم ’’ماہی وے‘‘ ماہ دسمبر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن