فیصل آباد، پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ملک نواز کے تین بھائیوں سمیت 24 افراد کی گرفتاری کیلئے وزیراعلی پنجاب سے رابطہ کر لیا، آن لائن کا دعویٰ
فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد پولیس اور انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک نواز کے تین بھائیوں سمیت چوبیس افراد کے خلاف درج دہشت گردی کے الگ مقدمہ میں ان کی گرفتاری کے لئے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پولیس سے رابطہ کر لیا جبکہ صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء نے ہدایت کی کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر اور ان کے میئر گروپ کی طرف سے درج کرائے گئے کسی بھی مقدمہ میں کسی بھی ملزم کو ان کے اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے جبکہ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے فائرنگ اور تشدد کے مقدمات میں مختلف خفیہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تھانہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او علی عمران کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔