• news

کوئٹہ: ایران داخلے کی اجازت نہ ملنے پر سینکڑوں زائرین کا دھرنا، انتظامیہ کیخلاف نعرے

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میں ایران جانے کی اجازت نہ ملنے پر سینکڑوں زائرین نے 6 گھنٹوں تک مغربی بائی پاس دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔کوئٹہ کے علاقے مری آباد سے 87 بسوں پر سوار 4 ہزار700 زائرین کا قافلہ ایران کیلئے روانہ ہوا جب یہ قافلہ مغربی بائی پاس پر پہنچا تو انتظامیہ نے 35 بسوں کو ایران جانے کی اجازت دیدی اور باقی بسوں کو سکیورٹی کی بنا پر روک لیا جس پر سینکڑوں زائرین جن میں مرد و خواتین شامل تھیں نے مغربی بائی پر دھرنا دیا اور سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ یہ دھرنا چھ گھنٹے تک جاری رہا بعد ازاں ڈی آئی جی پولیس امتیاز شاہ نے زائرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اطمینان بخش سکیورٹی کے انتظامات کے بعد انہیں ایران کے مقدس مقامات کی زیارتوں کے لئے روانہ کر دیا جائے گاجس پر تمام زائرین منتشر ہوگئے جنہیں پولیس کی سخت سکیورٹی میں علمدار روڈ مری آباد منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن