• news

ہمارا ووٹر ناپید ہوگیا، زرداری کو پارٹی سے دور رہنے کا مشورہ دیا: اعتزاز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو پارٹی سے دور رہنے کا مشورہ میں نے دیا ہے، لگتا ہے ہمارا ووٹر ناپید ہوگیا ہے، پارٹی کی ناکامی تسلیم کرتا ہوں۔ اوکاڑہ کے الیکشن میں بری طرح پسپا ہوئے ہیں۔ پانچ سالہ دور حکومت میں کارکنوں سے دوریاں رہیں۔ ہم نے حکمرانی چلانے پر توجہ دی، پارٹی چلانے پر نہیں۔ بلاول کو مشورہ دیا ہے کہ پرانے انکلوں سے جان چھڑائیں، نئی ٹیم آنے کے لئے تیار ہے۔ احمد مختار بے خبر اور ناکام وزیر دفاع تھے، آج کے وزیر دفاع کا بھی یہی حال ہے۔ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق رپورٹ کی تردید کی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ پی ایس او کیسے 2 ارب روپے رشوت دے سکتا ہے۔ دو ارب روپے روزانہ تو حکومت بھی نہیں دے سکتی۔ اکثر منصوبے آج کل فاسٹ ٹریک پر چل رہے ہیں۔ بھائی ہونے کے ناطے وزیراعلیٰ پنجاب ہر جگہ جاتے ہیں۔ ایل این جی بہت بڑا سکینڈل ہے۔ ٹرمینل استعمال نہ ہونے سے پونے 3 لاکھ ڈالر یومیہ ادا کئے جاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن والے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بہتر ہینڈل کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں اگر آج جیسی کرپشن ہوتی تو سب جیل میں ہوتے۔ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی کرشمہ ہے، وہ ایوان میں جواب دینے کی بجائے اٹیک کردیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن