محکمہ داخلہ پنجاب کی وفاقی حکومت کو 9اور 10محرم کو لاہور ، راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست
اسلام آباد (آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو 9،10محرم کو لاہور اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست ارسال کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے وفاقی حکومت کو 9,10محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے سے متعلق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سکیورٹی انتظامات کو فل پروف بنانے کے لیے لاہور اور راولپنڈی میں 9,10محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے اقدامات کرے اور پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کرے ۔