• news

کسان پیکیج کی معطلی کیخلاف وفاق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسان پیکیج کی معطلی کے خلاف وفاق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے منیر پراچہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وفاق کی جانب سے الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق کی تیاری میں سیاسی جماعتوں سے رائے نہ لینے کے مؤقف پر عدالت کو بتایا الیکشن کمشن کے قوانین کے مطابق ضابطہ اخلاق کی تیاری میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری نہیں۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ء سیاسی جماعتوں کی تشکیل اور جماعتی انتخابات سے متعلق ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے کونسل سے استفسار کیا کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر ای سی پی نے اپنے نوٹیفکیشن میں مذکورہ حکم نامہ کا ذکر کیوں کیا ہے الیکشن کمشن کی جانب سے کسان پیکیج کی معطلی کے فیصلے میں وجوہات بیان نہیں کی گئی ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سندھ اور پنجاب میں ہو رہے ہیں دونوں صوبے اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں کسان ریلیف پیکیج پورے ملک کیلئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن