• news

شاہ کوٹ، جھنگ، اوکاڑہ ، کمالیہ میں خاتون ،2 لڑکیوں اور لڑکے سے زیادتی

شاہ کوٹ +جھنگ، اوکاڑہ، کمالیہ (نامہ نگاران) شاہ کوٹ، جھنگ، اوکاڑہ اور کمالیہ میں خاتون، 2 لڑکیوں اور لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ نواحی گاؤں اسلام نگر میں نوجوان عامر نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے (م) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی گھر میں اکیلی تھی ساتھیوں کی مدد سے ایک کمرے میں لے گیا۔ ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ جھنگ میں چک نمبری 478کے اشرف نے پولیس کو بتایا عرصہ تقریباً ایک ماہ قبل ذوالفقار نے مبینہ طور پر اس کی بھابی مسماۃ (ش۔ الف) کو قابو میں کر کے اس کی عصمت دری کی۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ چنوں مہتم کے ظفر اقبال نے پولیس تھانہ گوگیرہ میں درخواست گزاری چار ملزمان انصر عباس، محمد ارشد وغیرہ اس کی نوجوان ہمشیرہ (ر) کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزم انصرعباس اسے کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ادھر کمالیہ کے نواحی علاقہ 739 گ ب کے مظہر حسین نے پولیس کو درخواست کہ گزشتہ روز ملزم عنصر عباس نے میلہ جکھڑاں والا دیکھنے کیلئے گئے میرے بیٹے 14 سالہ ہاشم علی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن