بھارتی حکومت اپنے شہری کو لفظ ’’ہندو‘‘ کا مطلب اور تعریف بتانے میں ناکام
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکومت اپنے شہری کو لفظ ’ہندو‘ کے بارے معلومات فراہم نہیں کر سکی۔ بھارتی شہری چندر شیکھر گور نے حق معلومات ایکٹ (آر ٹی آئی) کے تحت حکومت سے سوال کیا تھا کہ اسے لفظ ’ہندو‘ کے بارے میں تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔ شہری نے سوال پوچھا تھا کہ ہندوستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہندو لفظ کا مطلب اور تعریف کیا ہے؟۔ لیکن بھارتی حکومت اس حوالے سے کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہے اور اس نے شہری سے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ وزارت داخلہ کے پاس لفظ ’ہندو‘ کے بارے میں ضروری معلومات دستیاب نہیں ہیں۔