سٹیل مل کی نجکاری، سندھ حکومت کے جواب کا انتظار ہے: محمد زبیر
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت تمام منصوبوں پر شفاف طریقے سے عمل کر رہی ہے حکومت چاہتی ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ مزید کس طرح شفافیت لائی جا سکتی ہے آج تک کسی پارٹی نے کوئی مشورہ نہیں دیا اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے پاکستان سٹیل مل کے لیے سندھ حکومت کو پیشکش کی جواب کا انتظار ہے ، پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری کے عمل سے کوئی اتفاق کرے یا نہ کرے تاریخ ضرور رقم ہو گی وہ تاریخ ہم رقم کرنے جا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام منصوبوں پر شفاف طریقے سے عمل کر رہی ہے ایسا ہرگز نہیںہے کہ میں سینٹ جاتا ہی نہیں اسی سال میں سینٹ کی فنانس کمیٹی کی 9میٹنگوں میں جا چکا ہوں ایچ ای سی ایک کمپنی ہے ایچ ای سی کو بیچنا اور نیشنل پارکو کنسٹرکشن کمپنی کو بیچنا 2مختلف چیزیں ہیں۔ کسی بھی ادارے کی نجکاری میں 3 سے 4 سال لگتے ہیں۔ نجکاری میں شفافیت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔