ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3فیصد سے کم کئے جانے کا امکان
کراچی (این این آئی) حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.3 فیصد سے کم کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز تاجروں کو نوٹسز جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجروں کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس اور دوسرے مسائل کو حل کرنے کے لئے مراعاتی پیکیچ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو اعشاریہ تین فیصد سے کم کئے جانے کا امکان ہے جبکہ چھوٹے تاجروں سے تین سال تک فکس ٹیکس کی وصولی اور آڈٹ سے بھی استثنی قرار دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سالانہ 50 لاکھ سے زائد ٹرن اور کرنے والے تاجروں کو سیلز ٹیکس بھی نہیں جمع کرانا ہو گا۔