سٹیٹ بینک 5 روپے کا نیا سکہ آج جاری کرے گا
کراچی (اے این این) سٹیٹ بینک آج 5 روپے کا نیا سکہ جاری کرے گا، نئے سکے کا قطر 18.5 ملی میٹر اور اس کا وزن 3 گرام کے قریب ہے، اس سکے کو تانبے، جست اور نکل کے آمیزش سے بنایا گیا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے سکے کے ساتھ ساتھ پرانے سکوں کی افادیت بھی برقرار رہے گی۔